• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، قائد عوام جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی: بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، قائد عوام جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، ،ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 43 ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے اور افکار پر سختی سے پابند ہے، پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت اور حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد میں ہمیشہ کی طرح قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی، اس اصول کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو شعور دیا اور متفقہ آئین دے کر ریاست کو مضبوط بنایا، قائدِ عوام نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا، یہ قائدِ عوام تھے، جنہوں نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو ایک پیغام دیا۔

    Advertisements
    133 مناظر