• مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے

    مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے، سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کی شرکت متوقع ہے، ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی شرکت متوقع ہے۔

    پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی سلامتی کی صورت حال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

    پاکستان سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، کمیٹی کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں ابتدائی اجلاس ہوچکے ہیں۔

    کمیٹی کے اجلاس سے قبل تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں۔

    41 مناظر