• بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔
    دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی

    69 مناظر