
وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں شرکت ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جائے گی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد کی سربراہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں ممکنہ قانون سازی پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
24 مناظر