
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سکیورٹی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے بطور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
19 مناظر