
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز
افغانستان میں آزادی پسندوں کی جانب سے افغان طالبان رجیم کیخلاف بڑھتی مسلح کارروائیاں، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
افغان طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں طالبان رجیم کے کیخلاف کارروائی میں افغان طالبان کمانڈرعزت اللہ ہلاک ہوگیا۔
اسی طرح قندھار کے ضلع ارغنداب میں ٹارگیٹڈ کارروائی میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہوا۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کی جیل پر دستی بم حملہ میں طالبان رجیم کا ایک اہلکار ہلاک، اور 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں افغان طالبان رجیم کے تسلط کیخلاف مسلح تحریکوں میں تیزی عوام کے صبر کا پیمانے لبریز ہونے کا ثبوت ہے۔
12 مناظر