• اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات

    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت نے علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
    اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ سیاسی مکالمہ جلد فعال بنانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

    23 مناظر