
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج سے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا روٹ میپ جاری کر دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے۔
انہوں نے مارچ کا روٹ میپ بتاتے ہوئے لکھا کہ چار اکتوبر دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی اس مارچ کا حصہ بنیں گے، جبکہ یہ قافلہ رات کو کرک کے قریب پہنچ کر اپنا پڑاؤ ڈالے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ پانچ اکتوبر دن بارہ بجے کرک کے عوام ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے روانگی کے بعد رات کوہاٹ کے قریب گزاری جائے گی، چھ اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی کے اضلاع سے لوگ شامل ہوں گے اور یہ قافلہ پشاور متنی کے قریب قیام کرے گا۔
سہیل آفریدی کے مطابق سات اکتوبر کو بڈھ بیر کے مقام سے ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف حلقوں کے عوام موٹروے ٹول پلازا اور کوہاٹ روڈ پل پر ان کا استقبال کریں گے اور رات چارسدہ انٹرچینج پر گزاریں گے، اٹھائیس اکتوبر کو چارسدہ اور مہمند کے لوگ شامل ہوں گے، جبکہ آٹھ اکتوبر کو پورے خیبرپختونخوا کے لوگ خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہوں گے اور وہیں رات گزار کر آئندہ کا حتمی لائحہ عمل دیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومتی مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
21 مناظر