
خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گھر الامین ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں صرف عوام نہیں بلکہ سکیورٹی فورسز کے جوان بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے قیامِ امن کے لیے پولیس کو 35 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں امن پیاراہے، احساس ہےکہ ہمارے بچے، خواتین اور جوان شہید ہورہے ہیں، دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہوگا اسے شہید پیکج دیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں جو حکومت کے بس کی بات نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ہم بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے، تین مسخرے ملک میں نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ادائیگی کےباوجود ہمیں بکتربندگاڑیاں نہیں دی جارہیں، وفاق کو کہا کہ اپنی گاڑیاں ہمیں دے دیں، جنازے ہم اٹھا رہے ہیں، ہمارا صوبہ زخمی ہے، آپ تو جہاز لے رہے ہیں، وفاق سےمطالبہ کرتےہیں کہ جلد بکتر بند گاڑیاں دیں
28 مناظر