
سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مبینہ رنجش کے باوجود ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے تو علی امین گنڈاپور نے خود ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت اور انہیں فراہم کئے جانے والے علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ لی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
38 مناظر