
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
پاک بحریہ نے اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا، آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا، اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے ایک جدید اور ہمہ وقت تیار فورس ہے، اور ہماری یہ جدید جنگی صلاحیتیں علاقائی امن اور بحری سلامتی کی ضامن ہیں۔
پاک بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پی این ایس ہنگور سے کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔
حکام کے مطابق یہ مشقیں اس بات کی ثبوت ہیں کہ فورسز کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور سمندری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنی آپریشنل تیاریوں کو اعلیٰ ترین سطح پر برقرار رکھیں گی
28 مناظر