• خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح

    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری اور حراست سے متعلق قانونی طریقہ کار واضح کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی رکنِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار یا حراست میں لینے سے قبل سپیکر اسمبلی سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مجسٹریٹ کے حکم کی صورت میں بھی ایم پی اے کی گرفتاری سپیکر کی اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔

    مراسلے کے مطابق رکن اسمبلی کی گرفتاری کی وجوہات سپیکر کو فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ گرفتاری کی تفصیلات بھی مقررہ فارم کے مطابق سپیکر اسمبلی کو دینا ہوں گی۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ سپیکر عوامی مفاد میں پولیس رپورٹ یا چالان طلب کرسکتے ہیں، عدالت میں چالان پیش ہونے سے قبل سپیکر معاملے کی انکوائری بھی کرسکیں گے۔

    مراسلے میں آئی جی پولیس کو اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم پی اے کی گرفتاری یا حراست کے دوران سپیکر کے استحقاق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے پولیس حکام کو قانونی طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی ہے۔

    36 مناظر