• عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان 3 ایم پی او کے تحت گرفتار

    خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے اس گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، ان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔

    پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ادھر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے، علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔

    38 مناظر