• بلوچستان : ڈپٹی کمشنر کے سکواڈ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام بنا دیا۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت اوربھرپور کارروائی سے ناکام بنایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر سکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی، سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرتمپ کے سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیا گیا۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    36 مناظر