• بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں، 5 دہشتگرد جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے، کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔

    فورسز نے کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    دہشت گردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس سمیت کالعدم تنظیم کاجھنڈا بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

    سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جارہی رہیں گی۔

    12 مناظر