• پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    سیکرٹری سکولز مدثر ریاض کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہوگی، سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی سکولوں کی دوبارہ اوپننگ سے قبل صفائی، سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، سکولوں کی چھتوں، واٹر ٹینکس اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    15 مناظر