
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر شیخ جراح جابر نے خطے کی صورتحال، بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم، پر تبادلہ خیال کیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فالو اَپ اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
11 مناظر