
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے، ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
10 مناظر