• پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ

    وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے، سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
    دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دن صورتحال میں بہتری رہی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ فریقین کو اسلام آباد ایم او یو پر واپس لایا جائے، پاکستان ایران امریکا معاملے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

    طاہر اندرابی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، 25 جولائی کو اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، نائب وزیراعظم کا اردن کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا، گزشتہ روز کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان پُرامید ہے کہ دونوں فریقین ٹیکنیکل لیول ٹالکس پر واپس اجائے، خلیج بالخصوص ابنائے ہرمز اور باب المندب میں ہونے والی تبدیلیاں تشویشناک ہیں، تاہم صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیاں جاری مخاصمت کو خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنا چاہئے، ہم نے سعودی وزارت دفاع کا بیان دیکھا ہے، سعودی وزارت دفاع کے مطابق عراق سے متعدد ڈرونز کے زریعے سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال پر ہم نے سعودی عرب کی پوزیشن دیکھنا ہے، مجھے علم نہیں کہ عراق نے کوئی بیان جاری کیا ہے یا نہیں۔

    بھارت کا پاکستان ٹی وی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک روکنا مضحکہ خیز

    ترجمان نے کہا کہ بھارت کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روکنا مضحکہ خیز ہے، بھارتی حکومت اطلاعات دہانے اور سرکاری بیانیے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہی، بھارت آزاد آوازوں کو دبانے کیلئے جبرانہ اور پابندیوں پر مبنی اقدامات پر انحصار کررہا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور میڈیا تنظیمیں بھارت میں آزادی اظہار پر قد غنوں کا نوٹس لیں، ڈی ڈبلیو کی دستاویز فلم گمراہ کن ہے، پاکستان اسے مسترد کرتا ہے، ڈی ڈبلیو کی دستاویزی فلم پرانے بیانیے،قیاس آرائیوں اور جانبدار ذرائع پر مبنی ہے۔

    13 مناظر