• رواں مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

    وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر تھی، جبکہ نئے مالی سال کے لیے اس میں 95 لاکھ 23 ہزار 720 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دیت کی رقم کا تعین قانون کے مطابق چاندی کی مقررہ مقدار کی موجودہ مالیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ ہر مالی سال کے لیے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے۔

    14 مناظر