
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (ف) میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
17 مناظر