
جنرل عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گارڈ آف آنر پیش
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
19 مناظر