• خدمت گروپ کور کمیٹی کا اہم اجلاس , کور کمیٹی کے تمام اراکین کی بھرپور شرکت

    خدمت گروپ کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

    جس کی صدارت چیئرمین خدمت گروپ مزمل نور گجر بانی خدمت گروپ, ریاض الدین اور صدر خدمت گروپ فرحان کیانی نے کی۔

    اجلاس میں کور کمیٹی کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 14 جولائی 2026 کا احتجاج بھرپور انداز میں کیا جائے گا، کیونکہ خدمت گروپ نے گزشتہ عرصے میں مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون، رابطے اور مثبت مذاکرات کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے انتظامیہ نے نہ صرف رہائشیوں کے مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا بلکہ اپنی کی گئی کسی بھی یقین دہانی اور کمٹمنٹ پر عملدرآمد بھی نہیں کیا۔


    کور کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ رہائشی متحد ہو کر اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ 14 جولائی کے احتجاج سے چیئرمین خدمت گروپ جناب مزمل نور گجر رہائشیوں سے خطاب کریں گے، جبکہ بانی خدمت گروپ جناب ریاض الدین اور صدر خدمت گروپ جناب فرحان کیانی رہائشیوں کے جذبات، مسائل اور مطالبات بھرپور انداز میں انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔
    اجلاس میں تمام کمیٹی اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔ رہائشیوں کے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن مگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا تاکہ انتظامیہ کو اپنے

    وعدے پورے کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
    احتجاج کے اہم مطالبات:
    * مالکان کے ساتھ فوری میٹنگ
    * گرڈ اسٹیشن کا فوری قیام
    * ایل ڈی اے اپروول
    * مارٹگیج شدہ پلاٹس کی رہائی
    * سیوریج سسٹم کی اپگریڈیشن
    •مستقل اور مؤثر سیکیورٹی
    * باؤنڈری وال کی تکمیل
    * پارکس، مساجد، کمیونٹی سینٹر
    * ڈسپنسری کی فراہمی
    * بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی مستقل بہتری
    کور کمیٹی نے کہا کہ سوسائٹی میں سیکیورٹی کے مسائل، بجلی اور پانی کا بحران، کم وولٹیج، بار بار لوڈشیڈنگ اور تباہ حال سیوریج سسٹم رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا چکے ہیں۔ خصوصاً ویک اینڈز پر پوری پوری رات بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن چکی ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
    خدمت گروپ تمام رہائشیوں سے اپیل کرتا ہے کہ 14 جولائی 2026 کو بھرپور تعداد میں احتجاج میں شریک ہوں، اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو جائیں۔ آپ کی شرکت ہی ہماری طاقت ہے، اور اجتماعی آواز ہی انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات پر مجبور کر سکتی ہے۔

    35 مناظر