• وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ قطر پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔
    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

    وزیراعظم کا یہ دورہء قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

    5 مناظر