• پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پورٹ کنیکٹیویٹی بہتر بنانے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بحری امور کی جانب سے پاکستانی بندرگاہوں کی موجودہ صورتحال اور صلاحیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ایک اثاثہ ہے، اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،روابط بہتر بنا کر پاکستان زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔

    کمیٹی نے پاکستان کی بندرگاہوں کی ترقی، کارکردگی اور مسابقت بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا، اجلاس میں پورٹ کنیکٹیویٹی بہتر بنانے، آپریشنز کو ہموار کرنے تاریخ اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

    تجارت، لاجسٹکس کی سہولت کاری اور بندرگاہوں کو علاقائی تجارتی گیٹ ویز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے اصلاحات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وفاقی وزیر برائے بحری امور، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری بحری امور، ڈی جی این ایل سی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    39 مناظر