• اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مختلف کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف آئندہ اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی پروگراموں اور اجلاسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مؤقف سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

    اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور وزارت خارجہ کے دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی۔

    34 مناظر