
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغوا کر لیا
راولاکوٹ دھرنے میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، دھرنے کی واضح ناکامی کے بعد شرپسند عناصر اب قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور انتشار پھیلانے پراتر آئے ہیں۔
سرغنہ خواجہ مہران اور اس کے کارندے راولاکوٹ کا پرامن ماحول خراب کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شاہد شفیق، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد صغیر، کانسٹیبل محمد اشتیاق اور کانسٹیبل ذیشان اسحاق کو اغوا کیا گیا۔
انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے راولاکوٹ جاتے ہوئے اغوا کیا، آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 4 اہلکار اب بھی انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ان شرپسند عناصر نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ یہی ٹولہ سی ایم ایچ پر بھی حملہ آور ہوا تھا۔
28 مناظر