• پاکستان نے افغانستان میں سٹرائیکس پر بھارت کے بیان کو مسترد کر دیا

    پاکستان نے افغانستان میں سٹرائیکس پر بھارت کے بیان کو مسترد کر دیا۔
    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں پر بھارت کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز کارروائیاں کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، دہلی کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی بھی کی جاتی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ملک جو ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہو اس کی جانب سے بیان آنا مضحکہ خیز ہے۔

    31 مناظر