• 14 بچے جاں بحق ہوئے، چھت کمزور اور گارڈر والی تھی: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ کاہنہ میں پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر کی چھت کمزور اور گارڈر والی تھی، جبکہ بارشوں کے باعث چھت کی مٹی کمزور ہو چکی تھی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 14 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے لیے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چودہ معصوم بچوں کی جانیں گئیں جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے باعث عمارت کی چھت کمزور ہوئی، جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    40 مناظر