
پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔:ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے، بھارت دریائے سندھ کے نظام کے حوالے سے مکمل طور پر ناانصافی کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ اس اہم سیمینار میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی پاکستان نہیں جانے دیا جائے گا۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ سلوک نہ کیا جائے جو کوئی اپنے لیے پسند نہیں کرتا۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کے نظام سے متعلق بھارت کا طرزِ عمل انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور اس معاملے کو انسانی اور بین الاقوامی قانون کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے
22 مناظر