
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں 286 ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ وزیر خزانہ قاسم مجید پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی میزانیہ میں 36 ارب روپے مقرر کئے گئے ہیں، نارمل میزانیہ میں 250 ارپے روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تعلیم کیلئے 57 ارب روپے جبکہ صحت کیلئے25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
32 مناظر