• وینزویلا میں 2 شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

    وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ، میکسیکو اور براعظم امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
    وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔

    زلزلے کے باعث سکول اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے
    امریکی ماہرین کے مطابق زلزلے کے باعث وینزویلا میں ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    29 مناظر