
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجٹ اجلاس بروز منگل 16 جون دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ تقریر وزیر برائے پارلیمانی امور کریں گے۔
اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری بھی لی جائے گی جبکہ وزیر خزانہ فنانس بل 2026 ایوان میں پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ ایوان میں سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران فسکل رسک سٹیٹمنٹ 2026-27 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، جس میں مالی خطرات اور حکومتی مالیاتی حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
32 مناظر