• پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا

    پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے بجٹ کل (16 جون) کو پیش کیا جائے گا، صوبے کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

    پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ 1450 سے کم کر کے 752 ارب روپے کر دیا، 752 ارب روپے کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 3560 کل پراجیکٹس شامل کرنے کی تجویز ہے، 493 ارب 25 کروڑ جاری ترقیاتی سکیموں جبکہ 258 ارب 75 کروڑ روپے نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے رکھا گیا ہے۔

    3117 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 353 ارب 84 کروڑ روپے لوکل فنڈنگ جبکہ 139ارب 40 کروڑ روپے فارن فنڈنگ ہوگی، 420 نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 254 ارب لوکل فنڈنگ اور 4 ارب 68 کروڑ فارن فنڈنگ ہوگی۔

    نوازشریف کینسر ہسپتال لاہور کے لئے آئندہ مالی سال 20 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈی جی خان میں بنانے کی تجویز ہے، کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈی جی خان پر کل لاگت 15 ارب روپے آئے گی جبکہ آئندہ مالی سال 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے لئے 15 ارب 69 کروڑ روپے، کسان کارڈ پروگرام کے لئے 2 ارب 47 کروڑ روپے، کسان کارڈ پروگرام فیز ٹو کے لئے 6 ارب 75 کروڑ روپے، لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کے لئے 1 ارب روپے، پرواز کارڈ برائے انٹرنیشنل پلیسمنٹ پروگرام کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    میاں نوازشریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قصور یونیورسٹی کے قیام کے لئے کل لاگت ساڑے 9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، میاں نوازشریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قصور یونیورسٹی کے قیام کیلئے آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    شہبازشریف سپورٹس کمپلکس قصور کے لئے 2 کروڑ 61 لاکھ روپے، شہبازشریف سپورٹس جمنزیم گوجرانوالہ کے لئے 2 کروڑ روپے، نوازشریف سپورٹس گراؤنڈ سیالکوٹ کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کیلئے 169 ارب روپے کا پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے لئے آئندہ مالی سال 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مریم نوازشریف لیڈیز پارک سٹی پسرور کے لئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ مریم نوازشریف فیملی پارک ڈنگر ضلع گجرات 1 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    نوازشریف سٹیڈیم ننکانہ صاحب واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نوازشریف روڈ تا ایمن آباد روڑ سیالکوٹ کی تعمیر و مرمت، 3 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے۔

    مریم نواز ہیلتھ کلینک 61 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود مختار پروگرام 5 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے، مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور کل لاگت 50 ارب روپے، آئندہ مالی سال کے لئے11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ 2 پبلک سکول لاہور میں قیام کا فیصلہ جس کی کل لاگت 4 ارب روپے ہوگی، مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ سکولز کے قیام کے لئے آئندہ مالی سال 96 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور کل لاگت 50 ارب روپے، آئندہ مالی سال کے لئے 11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مریم نواز ہیلتھ کلینک راجن پور 4 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ لاہور کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 8 ارب 23 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    47 مناظر