• ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے

    ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کر دی۔
    نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مفاہتمی یادداشت کا متن حتمی دے دیا گیا، مفاہمتی یادداشت کے متن کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

    کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی توخود اقدامات کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لئے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد! آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔

    24 مناظر