• گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی: بلاول بھٹو کی جیت پر جیالوں کو مبارکباد

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی ہے۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی واحد بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، عوام کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    12 مناظر