• پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمیں پرامن دنیا کی جانب بڑھنا ہے، اس کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے۔
    کرغزستان کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری ہیں، بارڈر سکیورٹی کے لیے ایس سی او کا پلیٹ فارم اہم ہے، اجماعتیں کاوشیں کرنا ہوں گی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے، بارڈر سکیورٹی سرحدی جرائم کی روک تھام کیلئے بہت اہم ہے۔

    25 مناظر