
امریکہ سے تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی گئی ہیں، فدا مالکی
ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے رکن فدا حسین مالکی نے کہا ہے کہ امریکہ سے تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی گئی ہیں۔
ایک بیان میں فدا حسین مالکی نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایران کو اب تشویش صرف صدر ٹرمپ کے غیر متوقع ردعمل اور ٹرمپ کے وعدے وفا نہ کرنے کی عادت پر ہے، جس کا مظاہرہ حالیہ دنوں میں اکثر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ڈیل فائنل ہو چکی ہے جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے بھی کر دی ہے، تاہم اس معاہدے میں اب بھی ایک بڑی صدر ٹرمپ کے دستخطوں کی ہے، امریکی صدر نے تاحال مسودے پر دستخط نہیں کیے۔
33 مناظر