• سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اسلم کی حجِ بیت اللہ کی سعادت کے لیے روانگی سے قبل معروف قانون دان سید قمرالحسن نقوی ایڈووکیٹ سے ملاقات

    شیخوپورہ ()سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اسلم کی حجِ بیت اللہ کی سعادت کے لیے روانگی سے قبل معروف قانون دان، محقق دینی و فکری امور، چیئرمین ینگ وکلا ویلفیئر کونسل پاکستان اور چیف ایڈیٹر روزنامہ فائنل راؤنڈ، سید قمرالحسن نقوی ایڈووکیٹ کے گھر خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر سید قمرالحسن نقوی ایڈووکیٹ نے میاں عمیر اسلم کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہوئی جہاں ڈرائنگ روم میں باہمی دلچسپی، سماجی، دینی اور فلاحی امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔

    سید قمرالحسن نقوی ایڈووکیٹ نے میاں عمیر اسلم کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ حجِ بیت اللہ ایک عظیم روحانی سفر ہے جو انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی اور قربِ الٰہی کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں عمیر اسلم کا سفرِ حج آسان فرمائے، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے اور انہیں خیریت کے ساتھ وطن واپس لائے۔

    ملاقات کے اختتام پر دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میاں عمیر اسلم کو رخصت کیا گیا

    31 مناظر