• محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
    ‎انہوں نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کی تزئین و آرائش اور اپگریڈیشن ورک کا معائنہ کیا علاوہ ازیں وزیر داخلہ کو فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی فیز ٹو کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جائے، سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

    16 مناظر