
صدر مملکت آصف زرداری کی روسی قیادت کو یومِ فتح پر مبارک باد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی قیادت کو یومِ فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن اور روسی عوام کو یومِ فتح پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ فسطائیت کے خلاف عظیم جنگ میں فتح روس کے عوام کی عالمی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی ایک پُروقار یادگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی نہ صرف روسی قوم کی ہمت اور عزم بلکہ عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ان کے کردار کی بھی علامت ہے، پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک منصفانہ، پرامن اور قواعدوضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: 9 مئی : روس کی تاریخ، قربانی اور قومی وقار کا دن
انہوں نے نازی ازم کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا، جن میں آج کے پاکستان کے سپاہی بھی شامل تھے، جنہوں نے اتحادی افواج میں خدمات انجام دیں۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تاریخی فتح کا جذبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، باہمی مفاہمت اور دوستی کو فروغ دیتا رہے گا۔
16 مناظر