• آئی ایس پی آر کے نئے نغمے لَلکار کا ٹیزر جاری، وطن سے محبت کی نئی صدا

    معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے نئے نغمہ للکار کا ٹیزر جاری کر دیا۔
    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نغمہ میں پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیا، نغمہ معرکہ حق جیسی للکار کی عکاسی کرتا ہے جس کی بازگشت دشمنانِ وطن کے دلوں میں آج بھی گونج رہی ہے

    نغمہ کے شاندار بول معرکۂ حق کی روح کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں ، نغمہ میں ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ متحد اور ناقابلِ تسخیر ہے، نغمہ میں پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت اور ظلم کے خلاف بنیانُ المرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید برآں، آئی ایس پی آر کا جاری کیا جانے والا نغمہ پاکستان کی پہچان، عزم اور استقامت کی للکار ہے۔

    13 مناظر