
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، تفصیلی بات ہوئی، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھی نہایت مفید رہا ہے، آج پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع ہوگی، دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ پاکستان بھی نہایت مفید رہا، پاکستان سے ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اسلام آباد میں ماضی کے واقعات اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ عمانی حکام سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، ایران اور عمان اہم آبی گزرگاہ کے ساحلی ممالک ہونے کے ناطے قریبی رابطہ ضروری سمجھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر اعلیٰ سطحی ہم آہنگی موجود ہے، ایران اور عمان نے ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
30 مناظر