• سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے۔
    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر پاکستان روانگی کیلئے سٹینڈ بائی رکھا جائے گا، امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی اور ڈیل کی جانب بڑھے گی۔

    کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی، ایران کی جانب سے پیشرفت نظر آرہی ہے، ثالثی کیلئے پاکستان نے اہم ترین کردارادا کیا۔

    19 مناظر