
لاہور: ایل ڈی اے سٹاپ پر سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد
لاہور کے علاقے ایل ڈی اے سٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
ذرائع کے مطابق سپیڈو کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا، یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے، وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ جیابگا سٹاپ کے قریب پیش آیا، فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-04-21%20at%207-43-17%20AM.mp4
ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
28 مناظر