
ناکہ بندی کے ساتھ سفارتکاری کا دعویٰ قابل قبول نہیں، ایرانی سفیر
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے ساتھ سفارتکاری کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہے، یہ قول و فعل میں تضاد ہے۔
ایک بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ آپ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے، ناکہ بندی کو مزید سخت بنا کر، ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر، غیر معقول مطالبات پر اصرار کرتے ہوئے اور محض بیانات کے ذریعے خود کو سفارتکاری کا داعی ظاہر نہیں کر سکتے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، اس وقت تک کشیدگی اور خطرات کی صورتحال بھی برقرار رہے گی۔
21 مناظر