• اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، خامنہ ای کے دفاتر کے قریب دھماکے

    اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، آیت اللہ خامنہ ای کے دفاتر کے قریب ابتدائی حملہ کیا گیا، تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مرکز میں تین دھماکوں کی اطلاع ملی ہے، تہران یونیورسٹی کی شاہراہ اور جمہوری علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تہران میں شدید دھماکوں اور دھوئیں کے بادل اٹھنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی حملہ تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفاتر کے قریب کیا گیا، شمالی تہران میں دو اور میزائل حملے ہوئے، شدید دھماکوں کی اطلاعات ہیں، تہران کے مضافات میں بھی دھوئیں کے بادل دیکھے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام نے اسرائیل بھر میں سکول بند کر دیئے، عوام کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی اور عوامی اجتماعی پر بھی پابندی لگا دی، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف حفاظتی حملہ شروع کر دیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستانی وزارت خارجہ نے شہریوں کے لیے ایران کے سفر کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، پاکستانی شہریوں کو ایران کے ہر قسم کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، ایران میں مقیم پاکستانی شہری سفارتی مشنز سے رابطے میں رہیں، سفارتی مشنز کے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیئے گئے۔

    145 مناظر